جمعرات 5 دسمبر 2024 - 14:42
اسلام وہ مذہب ہے، جس نے بیٹیوں کو حق دیا: مولانا سید محمد محسن تقوی

حوزہ/ لکھنؤ میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید محمد محسن تقوی نے کہا کہ اسلام وہ مذہب ہے، جس نے بیٹیوں کو حق دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی کی شہادت کے سلسلے میں سہ روزہ مجالس کی پہلی مجلس کا انعقاد ہوا۔ جس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے مولوی کوکب علی نے کیا۔ اس کے بعد مولوی غمخوار حسین، مولوی محمد حسنین حسنی اور مولوی ظفر علی نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید محمد محسن تقوی نے کہا کہ Iسلام وہ پہلا واحد مذہب ہے، جس نے بیٹیوں کو اُسکا حق دیا ہے اور عورت کا مرتبہ بتایا ہے۔

مولانا نے کہا کہ اسلام نے معاشرے میں عدل و انصاف قائم کرنے کی ہدایت دی ہے اور کسی کے اپر بھی ظلم نہیں کرنے دیا بلکہ ظلم کی مذمّت کی ہے۔

آخر میں مولوی ایاز رضوی اور مولوی ریحان عباس نے نوحہ خوانی کی اور طلاب جامعہ امامیہ نے سینہ زنی کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha